7 دسمبر 2012 - 20:30

حماس تحریک نے اپنی پچیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک اہم بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ حماس قدس، مسجد الاقصی اور دیگر اسلامی اور عیسائي مقدس مقامات کی محافظ رہے گي اور ان میں سے کسی سے بھی چشم پوشی نہیں کرے گی۔

ابنا: فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس نے اپنی پچیسویں سالگرہ کی مناسبت سے جاری کئے گئے بیان میں فلسطین کی آزادی کے لئے استقامت کا پابند رہنے پر تاکید کی ہے۔حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام، فلسطینی سرزمین اور فلسطین میں موجود مقدسات کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم فلسطینیوں کی استقامت اور ثابت قدمی کی مزید تقویت کا ہی باعث بنے ہیں اور صہیونی ریاست کے یہ اقدامات ملت فلسطین کے عزم و ارادے کو توڑنے کا سبب نہیں بن سکتے۔حماس نے کہا ہے کہ حماس تحریک قدس، مسجد الاقصی اور دیگر اسلامی اور عیسائي مقدس مقامات کی محافظ رہے گي اور ان میں سے کسی سے بھی چشم پوشی نہیں کرے گی۔حماس نے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے خطرات کے مقابلے میں ملت فلسطین، سرزمین فلسطین اور فلسطینی مقدسات کی مدد و حمایت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری نبھائیں اور غزہ پٹی کے محاصرے کو ختم کرانے کے لئے عملی اقدامات کریں۔۔۔۔۔۔۔/110